• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوگیا

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)) ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے وجہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس میں 90 روپے کی بجائے 1500 روپے تک خودساختہ ریٹ مقرر کردئیے گئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بے پناہ رش غریب عوام کے لئے ڈینگی کی تشخیص جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگئی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کر لی ۔ڈینگی بخار کی علامات کے حامل اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بے پناہ رش سے مایوس افراد کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کے تحت محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ڈینگی وائرس کی تشخیص کے لئے 90 روپے میں ٹیسٹ کا پابند کیا تھا جس سے ہر شخص کے لئے بروقت ڈینگی ٹیسٹ کروانا آسان عمل تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید