راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کینٹ کے تاجروں کی دو اہم تنظیموںکا الحاق ایک تقریب میں ہوا جس میں میثاق تحفظ حقوق تاجران راولپنڈی کینٹ کے نام سے ایک مشترکہ معاہدہ کا اعلان بھی کیا گیا ۔ اس تاریخی موقع پر دونوں تنظیموں کے سات سات ارکان پر مبنی ایک چودہ رکنی ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ (رجسٹرڈ)راولپنڈی کے صدر زاہد بختاوری ہو نگے ، اس موقع پرایک بھرپور پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ (رجسٹرڈ)کے صدرزاہد بختاوری، تنظیم کے دیگر عہدیداران اور مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدرمشتاق خان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بختاوری نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد راولپنڈی کینٹ کے تاجر برادری کو کینٹ بورڈ کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدامات سے نجات دلانا ہے۔