راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قبا مارکیٹ کے قریب دکان دار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا، تھانہ ویسٹریج کو ذوالفقار علی نے بتایاکہ ایک سال سے محمد امیر کے ساتھ ملک شاپ پر کام کرتا ہوں 3 ماہ قبل یہ دودھ دہی کی د کان امیر سے میں نے خریدلی، میں نے اپنی د کان کھول کر سیڑھیوں کے پاس کھڑا تھا میرے ساتھ محمد اشرف اور محمد یوسف بھی تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر مبشر ولد اظہر اقبال اور دوسرا شخص جس نے ماسک پہنا ہوا تھا آئے اور مجھے قتل کرنے کی نیت سے سیدھے فائر کیے جس سے میں زخمی ہوکر گر گیا مجھے قوی یقین ہے کہ محمد امیر جو سابقہ مالک تھا اس سے میرا تنازع چل رہا ہے اس نے مبشر اور ایک نامعلوم شخص کو مجھے قتل کرنے کی نیت سے بھجوایا ۔