• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نانبائیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، نانبائی ایسوسی ایشن

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)جنرل نانبائی ایسوسی ایشن نے قیمتوں کے تعین کے لئے انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے مکمل آمادگی ظاہر کردی ہے تاکہ نانبائیوں کے دیرینہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ جنرل نانبائی ایسوسی ایشن صدر عارف اعوان اور سینئر نائب صدر محمد پرویز عباسی نے کہا ہے کہ عدالت کا رخ کرنے والے افراد کا ایسوسی ایشن سےکوئی تعلق نہیں۔ ایسوسی ایشن متعلقہ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے آٹے کی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ تندوروں میں گیس سلنڈرز کے استعمال سے اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مہنگائی کی شدت اور بلند کرایوں کے باعث نانبائی برادری شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نانبائیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو بھی معیاری اور مناسب نرخوں پر روٹی دستیاب ہو سکے۔عارف اعوان اور محمد پرویز عباسی نے ایک بار پھر کہا کہ جو افراد عدالت گئے ہیں، ایسوسی ایشن ان سے مکمل طور پر لاتعلق ہے۔
اسلام آباد سے مزید