• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر2025 میں بجلی چوروں پر1کروڑ67لاکھ سے زائد جرمانے عائد

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) آئیسکو نے ماہ ستمبر2025 میں بجلی چوروں پر1کروڑ67لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جب کہ62بجلی چور جیلوں میں بند ہوئے اور درجنوں بجلی کنکشنز کو منقطع کر دیا گیااس دوران تمام آپریشن سرکلز میں 82ہزار979میٹرز چیک کیے گئے جن میں سے39میٹرز ٹمپرڈ پائے گئے اور174میٹرز سے بجلی کا ڈائریکٹ استعمال کیا جا رہا تھا۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ بجلی چور نہ صرف ملکی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ بجلی کے بل بروقت ادا کرنے والے ایماندار صارفین کے حقوق بھی پامال کر رہے ہیں۔ اس لئے آئیسکو بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید