• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو معاشی استحکام کے نئے مواقع پیدا کریگی، وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس بحری ترقی روزگار، تجارت اور معاشی استحکام کے نئے مواقع پیدا کرے گی ،انھوں نےپی آئی ایم ای سی 2025 کو پاکستان کی بلیو اکنامی کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے جو بحری جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کی وسیع بحری صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور ملک کو خطے کے ایک نمایاں بحری مرکز کے طور پر مستحکم کرے گا۔یہ تقریب پاکستان نیوی کے اشتراک سے 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، ذوالفقار شاہ اور جام اکرام اللہ دھاریجو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور سندھ حکومت و پاکستان نیوی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اپنے ابتدائی کلمات میں وزیراعلیٰ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس موقع کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کی بحری قوتوں کو نمایاں کرے گی اور اسے ایک علاقائی مرکز کے طور پر مزید مضبوط بنائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان نیوی کی قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بحری ترقی روزگار، تجارت اور معاشی استحکام کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید