کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے سب سے چھوٹے بیٹے 19سالہ بیرن کے سر سجادیا ۔ ٹرمپ 19 سالہ بیرن ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں قدم رکھ کر حیران کن کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے اس شعبے میں اپنے والد کو آمادہ کیا ۔ امریکی مالیاتی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق بیرن نے کرپٹو کاروبار سے اب تک تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر(421ارب 87کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کما لیے ہیں۔