اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)پاکستان پوسٹ 8 اکتوبر 2025 کو ڈسلیکسیا Dyslexia پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ ۜجاری کر رہا ہے، جو اس اہم موضوع پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے والی دنیا کی پہلی پوسٹل انتظامیہ بن گئی ہے۔ ڈسلیکسیا ایک عام سیکھنے کا فرق ہے جو بنیادی طور پر عام ذہانت اور بصارت کے باوجود کسی شخص کی پڑھنے، لکھنے اور ہجے کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔