اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) کویت میں پاکستانی ایمبیسی اور کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے تین روزہ پاکستان بزنس ایکسپو 11 سے 13 دسمبر تک کویت میں منعقد ہو گا، پاکستانی بزنس مینوں کو ویزہ ، رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جائیںگی، ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانی بزنس مین اور پاکستانی کمپنیاں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،ایکسپو میں ہر قسم کی اشیاء ایک ہی چھت تلے میسر ہونگی، کویت پاکستان بزنس ایکسپو آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمدسلیم انصاری، محمد رضا سراج، ملک وقار، محمد ندیم ورک اور سلوسٹر سام کا کہنا تھا کہ ایکسپو میں شریک ہونے والے پاکستانی بزنس مینوں کو ویزہ ، رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرینگے۔