اسلام آباد (عاطف شیرازی)پاکستان کا بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کیساتھ ساڑھے 3 ارب ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے یہ ادارے آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شرائط پوری کرنے کے بعد فنانسنگ کا عمل شروع کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کیلئے جن 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے ان میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشنز، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور یورپین بینک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ادارے آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شرائط پوری کرنے کے بعد فنانسنگ کا عمل شروع کریں گے اور معاہدے کے تحت ڈونرز کو 4 سے پانچ سال کا گریس پیریڈ جبکہ قرض کی واپسی 12 سال میں مکمل کرنا ہوگی۔