اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)پاکستان کے شہریوں نےسات اکتوبر 2025 منگل کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سُپر مُونز میں سے پہلےسُپر مُون کا مشاہدہ کیا۔ اکتوبر کا یہ سُپر مُون رات 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوا۔ یہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوااور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔اس سال 7 اکتوبر کا سُپر مُون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہو ایعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔سپارکو کی ٹیم نے راولپنڈی کے نجی سکول کادورہ کیا۔ بچوں اور والدین سپر مون کو ٹیلی سکوپ کی آنکھ سے سپر مون کو دیکھا۔ سال کا سب سے روشن سُپر مُون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔یہ قدرتی مظہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا، اور رات کے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔ اس کے بعد مزید دو سُپر مُونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے۔