• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ ریلیف ورک پر 7 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کئے

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)غزہ میں جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں خصوصی اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی اب تک غزہ ریلیف کے ضمن میں رپورٹ پیش کی گئی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کےلیے دوسال سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک 7 ارب 90 کروڑ غزہ ریلیف پر خرچ کرچکے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان، مصر، اردن، ترکی کے علاوہ غزہ کے اندر سے بھی امدادی آپریشن کئے گئے۔ پاکستان سے 28 طیاروں اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے متاثرین کیلئے مجموعی طور پر 4 ہزار 857 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ غزہ میں یتیم بچوں کےلیے آرفن سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت 937 یتیم بچوں کو ماہانہ تعلیم، خوراک اور طبی سہولیات کی مد میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید