• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار بار آفات تقاضا کرتی ہیں، ہم اپنی تیاری مزید مضبوط کریں، صدر، وزیر اعظم

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، نیوز رپورٹر ) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کے 20 سال مکمل ہونے پر پیغامات میں کہا ہے کہ بار بار آفات تقاضا کرتی ہیں ، ہم اپنی تیاری مزید مضبوط کریں ،قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ اورنقصانات کو محدود رکھنے کے لیے جامع پالیسیاں تشکیل دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ باہمی تعاون سے آفات کے اثرات کم کئے جا سکتے ہیں،تمام سٹیک ہولڈرز، ادارے کردارادا کریں ، زلزلے سے ہم نے سیکھا اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ انہیں اتحاد، ایمان جدت کے ساتھ عبور کرنے میں ہے ، ہم اُن تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں آنے والی قدرتی اور انسانی پیدا کردہ آفات کا سامنا یکجہتی کے ساتھ کیا اور ان کے اثرات کو جھیلنے میں قوم کا ساتھ دیا۔
اہم خبریں سے مزید