• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوےبلال اظہر کیانی سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت بلال کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید