اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن کل 9 اکتوبر کو منایا جا ئے گا،۔ ڈاک کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین کی جاری دستیاب رپورٹ کے مطابق دنیا کے 166 رکن ممالک میں پاکستان مجموعی کارکردگی میں 55 ویں نمبر پر ہے۔ڈاک کے عالمی د ن کے موقع پر مرکزی تقریب پاکستان پوسٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوگی،ڈائریکٹر جنرل سمیع اللہ خان یو پی یو کی پرچم کشائی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) ڈی جی یو پی یو کا پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔ ملک بھر کے پوسٹل سرکلز سربراہان اپنے حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کریں گے۔