• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ، پاکستانی سفیر کی پاکستان، روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بزنس فورم بنانے کی تجویز

شارجہ(سبط عارف ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان، روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک بزنس اور پروفیشنل فورم قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کو مضبوط کرنا اور تجارتی مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔سفیر فیصل نیاز ترمذی، جو گزشتہ تین سال سے متحدہ عرب امارات میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جلد ماسکو میں پاکستان کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے یہ تجویز پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب میں پیش کی۔ تقریب کا اہتمام کونسل کے اراکین حاجی محمد یاسین اور سہیل خاور نے کیا تھا۔سفیر پاکستان نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے سفیر شفقت علی خان اس حوالے سے اہم پیش رفت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید