• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے ، الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔ وہ منگل کو یہاں اپنے دفترمیں الیکٹرک کار ساز کمپنی کے ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے، جس میں صوبائی وزیر محنت سعید غنی بھی موجود تھے۔وفد نے دونوں وزراء کو اپنی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے ماڈلز، مقامی سطح پر اسمبلنگ اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔
اہم خبریں سے مزید