• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل سیکریٹری خزانہ نشیتہ مریم محسن کو سیکریٹری خزانہ کی اضافی ذمہ داری تفویض

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم نےاسپیشل سیکریٹری خزانہ نشیتہ مریم محسن کوسیکریٹری خزانہ کی اضافی ذمہ داری تفویض کرنے کی منظوری دیدی، ڈپٹی سیکریٹری خزانہ محمد احد، انسانی حقوق محمد جاوید اور پاور ڈویژن رحمان شاہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن جاریجبکہ اکانومسٹ گروپ گریڈ 20 کے تقرری کے منتظر عدنان نذیر ،سیکر ٹیریٹ گروپ کی عذرا جمالی کو او ایس ڈی بنایا دیاگیا۔سیکریٹری خزانہ کے اضافی چارج کا اطلاق 13 اکتوبر 2025 سے ہوگااس دورا ن سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بیرون ملک کےسرکاری دورے کے باعث رخصت پر ہوں گے۔ در یں اثنا ء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے  جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری خزانہ محمد احد یکم فروری 2026 ، ڈپٹی سیکریٹری  انسانی حقوق محمد جاوید 5 مئی 2026 اور ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن رحمان شاہ 9 جنوری 2026 کو ملازمت سے ریٹائر ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید