• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی PTI کی ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنیکی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سمیت فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ شہری کی درخواست میں استدعا کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی بدنیتی پر مبنی پوسٹس ہٹا کر اکاؤنٹ بلاک کیا جائے۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضی نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔
اہم خبریں سے مزید