• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ پر ’پری کلیئرنس سسٹم‘ نصب، امیگریشن عمل میں 40 فیصد کمی

دبئی(سبط عارف)دبئی ایئرپورٹ پر’پری کلیئرنس سسٹم‘نصب، امیگریشن عمل میں40 فیصد کمی، برق رفتاری سے استفادہ کرنے چینی وفد کی بھی آمد ، جدید امیگریشن نظام اور “ریڈ کارپٹ” کا معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسافروں کو دبئی ائرپورٹ سے ریاست میں داخلے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور نظام کا نافذ کیا جاچکا ہے اور اب دبئی ائرپورٹ کا نیا “ پری کلیئرنس سسٹم “ مسافروں کی آمد سے پہلے ہی ان کے ڈیٹا کا تجزیہ کر لیتا ہے اور مسافروں کی آمد پر فوری کلئیرنس دے دیتا ہے۔ دبئی میں امیگریشن کے ادارے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی (جی ڈی آر ایف اے) کے حکام کے مطابق، دبئی ایئرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امیگریشن کے عمل میں 40 فیصد کمی لائی گئی ہے۔ دبئی ائرپورٹ کے جدید امیگریشن نظام سے استفادے کیلئے چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح وفد نے دبئی ائرپورٹ کا دورہ کیا جو دبئی ایئرپورٹ کے جدید امیگریشن سسٹم اور مصنوعی ذہانت پر مبنی “ریڈ کارپٹ” تجربے سے سیکھنے کے لیے خصوصی طور پر دبئی پہنچا ہے۔
اہم خبریں سے مزید