• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ سطح سعودی کاروباری وفد کی SIFC حکام سے ملاقات

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ملکی معیشت میں نئی راہیں، اعلیٰ سطح سعودی کاروباری وفد اورخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے حکام کے درمیان اہم ملاقات‘ توانائی اور پیٹرولیم کے شعبوں سے متعلق اہم سرمایہ کاری کے لیے تیار منصوبے پیش کیے گئے‘یہ دورہ پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور بی ٹو بی تعاون کے فروغ میں نئی رفتار کا اشارہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی حکمت عملی کے تحت سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطح کاروباری وفد نے اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کے سینئر حکام سے ملاقات کی ۔ سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں آنے والے سعودی وفد نے پٹرولیم اور پاور ڈویژن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ توانائی اور پیٹرولیم کے شعبوں سے متعلق اہم سرمایہ کاری کے لیے تیار منصوبے پیش کیے گئے، جن میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری بھی شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید