• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا 5 سرکاری کالجز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پشاور(ارشد عزیز ملک)خیبرپختونخواحکومت نےتعلیمی شعبے میں اصلاحاتی منصوبے کے تحت ابتدائی طورپر 5سرکاری کالجز کوپائلٹ پراجیکٹ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس سے ان کالجزکی سرکاری حیثیت پر کوئی اثرنہیں پڑے گااورنہ ہی فیسوں کی مد میں طلبہ پر کوئی اضافی بوجھ پڑے گا۔تعلیمی اصلاحاتی منصوبے کا بنیادی مقصدایسے دوردراز علاقوں میں جہاں تعلیم کا معیارگرچکاہے وہاں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جاسکے۔ صوبائی حکومت نے واضح کیاہےکہ تعلیم کے شعبے میں حالیہ اصلاحاتی منصوبہ سرکاری کالجز کی نجکاری یا انہیں لیز پر دینے سے متعلق نہیں ہے۔ اس منصوبے کے تحت صرف کم کارکردگی والے کالجز کے انتظام و انصرام (آپریشن اور مینٹی نینس) کی خدمات نجی شعبے کے ماہرین کے سپرد کی جا رہی ہیں، جبکہ ملکیت، نگرانی اور کنٹرول حکومت کے پاس ہی رہے گا۔ اس اقدام سے سرکاری ملازمین کے سروس اسٹیٹس، منظور شدہ آسامیوں یا ترقی کے امکانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اعلیٰ تعلیم کے محکمے (HED) کے حکام نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد ان کالجز میں بہتری لانا ہے جنہیں کم داخلوں، کمزور انتظامیہ، تعلیمی کارکردگی اور غیر مؤثر انفراسٹرکچر کی بنیاد پر کمزور قرار دیا گیا ہے، خاص طور پر ان دور دراز علاقوں میں جہاں تعلیم کا معیار گر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید