اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رواں مالی سال حکومت کتنا مقامی قرضہ لے گی؟ وزارت خزانہ نے سالانہ پلان تیار کرلیا۔
پرانےقرضوں کی ادائیگی، بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا ادھار لینےکا منصوبہ، 15ہزار 628 ارب روپےکا مقامی قرضہ اتارنے کا ہدف، پرانی ادائیگی کے بعد نیا مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے، ٹریژری بلز 8 ہزار 731 ارب، پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز 8 ہزار 595 ارب، گورنمنٹ اجارہ سکوک 3 ہزار312 ارب ، نیشنل سیونگ اسکیمز کی مد میں ایک ہزار385ارب روپےحاصل کرنےکا تخمینہ، تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی حکومت نےرواں مالی سال 26-2025 کے دوران 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیامقامی قرضہ لینےکا منصوبہ بنایا ہے۔ نیا ادھار پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیاجائے گا ۔