کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال صوبے بھر میں اب تک ملیریا کے 1 لاکھ 92 ہزار 571 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے کراچی سے 2 ہزار 736 کیسز شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 698 تصدیق شدہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 524 کیسز کراچی کے ہیں جن میں ایک مریض کی ہلاکت شامل ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں کراچی میں ڈینگی کے تیس کیسز جبکہحیدرآباد سے 11 اور تھرپارکر سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔