• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبے، جاپانی حکومت کی دو پاکستانی این جی اوز کیلئے 32 ملین روپے کی گرانٹ

اسلام آباد (صالح ظافر) ترقیاتی منصوبے، جاپانی حکومت کی دو پاکستانی این جی اوز کیلئے 32 ملین روپے کی گرانٹ۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت نے اپنے گرانٹ اسسٹنس فار گراس روٹس ہیومن سکیورٹی پروجیکٹس پروگرام کے تحت، پاکستان کی دو غیر سرکاری تنظیموںکو 113,335 امریکی ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر) کی گرانٹ امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسکین آباد، راولپنڈی اور نوشہرہ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا سکے۔ منگل کو جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی اور دونوں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید