• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 سے 60 فیصد ڈاکٹر بیرون ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے 50 سے 60 فیصد ڈاکٹر بیرون ملک جا رہے ہیں۔سینیٹر انوشہ رحمٰن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں تربیت پانے والے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد ملک میں خدمات دینے کے بجائے غیر ممالک میں روزگار کو ترجیح دے رہی ہے اور پاکستان کے50 سے 60 فیصد ڈاکٹر بیرونِ ملک جا رہے ہیں ،انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹر آئرلینڈ جا رہے ہیں، جہاں انہیں پانچ ہزار یورو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے، ڈاکٹرز کی ہجرت ملکی صحت کے نظام کیلئے خطرہ بن چکی ہے، اور اس سے سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی شدید کمی پیدا ہو رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید