اسلام آباد( نیو زر پورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں۔ منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اچھی صحت اور بلند حوصلے میں ہیں، سفارت خانہ ان کی خواہش اور سہولت کے مطابق پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔