• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے سفیر کی وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان میں اردن کے سفیر ڈاکٹر مائن خریسات نے گزشتہ روز میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری، قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید