کراچی (نیوز ڈیسک) مذاکرات میں حماس کا مستقل جنگ بندی، اسرائیلی انخلا اور تعمیر نو کا مطالبہ،حماس ترجمان مطالبات پیش کر تے ہوئے کہا کہ ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں جو غزہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہو اور تمام رکاوٹوں کو دور کرے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو دو سال مکمل ہوگئےلیکن تباہی و انسانی المیہ جاری ہے، دو سال میں 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، لاکھوں زخمی، ہزاروں ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، 1,701 طبی اہلکار جاں بحق، صحت کا نظام تباہ ، قطرنے موقف اپنا یا ہے کہ غزہ کا مستقبل فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہنا چاہیے، اسرائیلی صحافی کا کہنا ہےامریکی دباؤ کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں،اقوامِ متحدہ نےعالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 67 ہزار 173 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 780 زخمی ہو چکے ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔