شکارپور (ایجنسیاں)شکارپور کے نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں‘واقعے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔4زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 3 کو سول ہسپتال شکارپور منتقل کیاگیا۔بھارتی پراکسی بلوچ ریپبلکن گارڈز( بی آر جی)نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے سلطان کوٹ کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔