اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے نے کہاکہ صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم انسانیت کی بہترین مثال ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفارتخانے میں “اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز” کے عنوان سے تقریب سےخطاب کیا،آ صفہ بھٹو زرداری نے چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،انہوں نے کہا چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے ، انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر پھان ژیانگ بن اور فُو وائی ہسپتال کی ٹیم کے لیے اظہارِ تشکر کیا ، پاک چین دوطرفہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی پارٹنرشپ کے قیام،ٹیلی میڈیسن اور نالج شیئرنگ نیٹ ورک کے قیام،پاکستان اور چین کے درمیان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں سالانہ فیلوشپ پروگرام کے آغاز ،پاک چین سینٹر آف ایکسی لینس فار پیڈیاٹرک کارڈیک کیئر” قائم کرنے کی تجویز دی۔