برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی میں نو منتخب خاتون میئر چاقو حملہ میں شدید زخمی ، حالت نازک،ہم نامزد میئر ایرس اشٹالزر کی زندگی کے لیے فکر مند ہیں،جرمن چانسلر فریڈرس میرس ، جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) سے تعلق رکھنے والی ایرس اشٹالزر کو چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا ہے اور ان کی زندگی خطرے میں ہے۔پڑوسی شہر ہاگن کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہرڈیکے ٹاؤن میں اس وقت ایک بڑا پولیس آپریشن جاری ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔57سالہ اشٹالزر نے بلدیاتی انتخابات میں ہرڈیکے کی میئر بننے کے لیے دوسرے مرحلے کے انتخاب میں 52.2فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے قدامت پسند حریف کو شکست دی تھی۔