• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، سیاسی بحران میں شدت، صدر میکرون سے استعفیٰ کا مطالبہ

پیرس (اے ایف پی) فرانس میں سیاسی بحران میں شدت ،صدر میکرون سے استعفیٰ کا مطالبہ، ایمانوئل میکرون کے پہلے وزیرِاعظم ایڈور فلپ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ د ےدیا۔ میکرون حکومت کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں،اتحادی جماعتوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے ۔فرانس میں سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب صدر ایمانوئل میکرون کے سابق وزیرِاعظم ایڈور فلپ نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ فلپ، جو 2017سے 2020تک میکرون کے طویل ترین مدت والے وزیرِاعظم رہے اور اب ایک اتحادی جماعت کے سربراہ ہیں، نے کہا کہ میکرون کو "اداروں کے تسلسل" کے لیے باوقار انداز میں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید