تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ملک کے صوبے کردستان کے سرحدی شہر سروآباد میں ہونے والے ایک حملے میں اس کے متعدد اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔کردستان میں پاسدارانِ انقلاب کی یروشلم کور کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایک ’دہشتگرد‘ حملے میں اس کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔