• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش،پاکستانی چھریاں اور تلواریں توجہ کا مرکز

ریاض (شاہدنعیم)ریاض میں فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش، پاکستانی چھریاں اور تلواریں توجہ کا مرکز،عقاب اور جدید اسلحہ بھی نمائش کا حصہ،سعودی عرب پاکستانی مصنوعات کی بڑی مارکیٹ بن گیا۔ ریاض میں جاری سعودی انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش میں پاکستان پویلین پر وزیرآباد کی چھریاں اور چاقو خوب پسند کیے جا رہے ہیں، سعودی عرب میں سالانہ فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں خلیجی ممالک سمیت پاکستان اور دیگر ممالک سے عقابوں کی کئی اقسام کو لایا گیا ہے اسکے علاوہ شکار کے لیے نئے جدید اسلحے کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ماہر کاریگروں کے ہاتھ سے بنی تلواریں،چاقو اور چھریاں بھی نمائش کا حصہ ہیں سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے ملحم میں سعودی فالکن کلب کی جانب سے سالانہ انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں 45 ممالک کے 1300 سو سے زائد عقابوں کے مالکان سمیت اسلحہ ساز کمپنیوں اور دیگر سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں نمائش میں خلیجی ممالک سمیت پاکستان اور دیگر ممالک سے لائے گئے عقاب نمائش کا حصہ ہیں جہاں فالکن کے ایک شوقین سعودی شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عقاب سعودی عرب میں نا صرف پسند کیا جاتا ہے کیونکہ یہ دیگر عقاب کی اقسام سے بہتر ہوتا ہے نمائش میں لاکھوں ریال مالیت کے عقابوں کی نیلامی کا عمل بھی جاری ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید