کراچی(نیوزڈیسک)انڈونیشیا میں مدرسے کی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 63 ہو گئی، نصف درجن بچے ابھی تک لاپتا ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے گزشتہ ہفتے گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد کیں اور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔