برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی کی صوبائی پارلیمانی عمارت پر غزہ کی حمایت میں نعرے درج ،پارلیمنٹ کی صدر کرسٹینا ہیربسٹ کی جانب سے واقعے کی مذمت ،جرمن پولیس کے مطابق گزشتہ شب ایک صوبائی پارلیمان کی عمارت پر سپرے کی مدد سے غزہ نواز نعرے لکھ دیے گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق نامعلوم ملزمان نے آدھی رات کے قریب کِیل میں شلیسوِگ ہولشٹائن کی ریاستی پارلیمنٹ کی دیواروں پر تقریباً 15نعرے درج کیے۔