کراچی(نیوز ڈیسک)حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے شہریوں کی اموات پرشرمناک بین الاقوامی خاموشی دیکھی گئی،اسرائیل پر حماس کے حملے کو دو برس بیت چکے ہیں۔ اس حملے میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ251 لوگوں کو مسلح گروہ نے یرغمال بنالیا تھا۔کچھ دیر قبل حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد گزرنے والے ’دو برس تکلیف، ناانصافی اور ظلم‘ کے ہیں۔