• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اروشی روٹیلا پر پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پوسٹس نقل کرنے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا پر مداحوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پوسٹس نقل کرنے کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس معاملے پر 31 سالہ اروشی روٹیلا کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین نے نوٹس کیا تھا کہ اروشی روٹیلا نے پریانکا چوپڑا کی طرح ہی پوسٹس انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے بعد اداکارہ کے حوالے سے یہ بات زور پکڑنے لگی کہ وہ پریانکا چوپڑا کو کاپی کر رہی ہیں۔

بعدازاں جب بھارتی صحافی نے اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ کیا وہ سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کی نقل کر رہی ہیں تو اداکارہ نے اس سوال پر اپنا ردعمل دیا۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ آپ کے پاس اس طرح کی چیزوں پر ضائع کرنے کے لیے وقت ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ سب چیزیں کوئی نہیں دیکھتا اور نہ ہی بھی مجھے ایسا کچھ پتہ ہے، مجھے واقعی کوئی اندازہ نہیں ہے کہ آپ کس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کو فالو کرتی ہیں، وہ ایک آئیکون ہیں، ہم ان سے محبت کرتے ہیں۔

اروشی روٹیلا نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ قومی اور مذہبی دن پر سب ہی لوگ مبارکباد اور ایک جیسی پوسٹ شیئر کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید