• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ سعود کا کئی مداحوں کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے کئی مداحوں کو تھپڑ مارے ہیں۔

حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کیا اور بتایا کہ کیریئر کے ابتدا میں کئی دیوانے فینز ملتے تھے، کبھی کبھار تو بعض مداحوں کو تھپڑ بھی مار دیا تھا۔

انہوں نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب میرے ڈرامے نئے نئے آنا شروع ہوئے تھے تو اس وقت کئی مداح گھر کے باہر بھی جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔

جویریہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک لڑکا میرے گھر کے باہر روز آکر بیٹھ جاتا تھا، تین ماہ تک کبھی گلدستے، کبھی تحائف لے کر آتا تھا، میں نے اسے کبھی کچھ نہیں کہا، لیکن ایک دن جب اس نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی اور ہراساں کیا تو میں نے ڈرنے کے بجائے اسے تھپڑ مار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نسل تو کسی سے ڈرتی نہیں ہے، لیکن اس دور میں لڑکیاں، خواتین بہت خوف زدہ رہتی تھیں، اگر کوئی انہیں ہراساں کرتا، ان کا پیچھا کرتا تب تب بھی لڑکیاں، خواتین ہی خوفزدہ رہتی تھیں کہ ابو ڈانٹ دیں گے یا کوئی ہمیں غلط سمجھ لے گا جبکہ ہمارا قصور بھی نہیں ہوگا لیکن میں ایسی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی شخص نے حدیں عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سبق سیکھا دیا۔

جویریہ نے بتایا کہ جب کبھی میں حق پر ہوتی، تو کبھی پیچھے نہیں ہٹی لیکن اب حالات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں، اب مرد عورت کو ہراساں کرنے سے ڈرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید