• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر شادی شدہ رہنا مسئلہ نہیں، مرضی ہے: ریحان شیخ

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکار و ہدایت کار ریحان شیخ کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنا یہ ذاتی معاملہ ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حال ہی میں سینئر اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی۔

دورانِ شو سینئر اداکار سے سوال پوچھا کہ شادی اریجن ہونی چاہیے یا پسند کی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سوال مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں میں نے تو شادی کی ہی نہیں، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

میزبان کے سوال پر انہوں نے از راہ تفنن کہا کہ اس بارے میں میں نے بہت سوچا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ جتنے بھی سُپر ہیروز ہیں، انہوں نے بھی اپنی زندگی میں کبھی شادی نہیں کی، ہوسکتا ہے میں بھی کوئی سُپر ہیرو ہوں اس لیے میں نے اب تک شادی نہ کی ہو۔

شادی نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریحان شیخ نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں سوچا کہ شادی نہیں کرنی، ایک دو بار شادی کرنے کی کوشش کی، لیکن ہو نہیں سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ آپ کی شادی ہوجائے، یہ ذاتی پسند اور ناپسند کا معاملہ ہے۔ اگر آپ شادی نہیں کرتے تو یہ بھی ٹھیک ہے اور اگر نہیں کرتے تو بھی یہ آپ کی مرضی ہے۔

محبت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات آپ کسی سے محبت کرتے ہیں، اگر وہ شخص آپ کو مل جاتا ہے تو بہت اچھی بات ہے لیکن اگر وہ شخص نہیں ملتا جسے آپ چاہتے ہیں تو یہ ایک نعمت ہے، ممکن ہے کہ وہ آپ کے حق میں بہتر نہیں ہوگا شاید اس لیے وہ آپ کو نہیں ملا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید