• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس طرح ادائیگیوں کے پول کھل رہے ہیں، اسی طرح ایوارڈز کے پول بھی کھلیں گے: رابعہ نورین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی سینئر اداکار عابد علی مرحوم کی دوسری اہلیہ و سینئر اداکارہ رابعہ نورین کا کہنا ہے کہ جس طرح فنکاروں کی ادائیگیوں کے پول کھلنے لگے ہیں، اسی طرح جلد ایوارڈز کے پول بھی کھلیں گے۔

رابعہ نورین اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتی ہیں۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے صارفین کے آئندہ ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈز، جو کہ امریکی ریاست ہیوسٹن میں منعقد ہو رہے ہیں، میں شرکت سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم! آپ سب کیسے ہیں؟ میری ایک درخواست ہے، براہ کرم مجھ سے یہ مت پوچھیں کہ کیا میں کسی خاص چینل کے آنے والے ایوارڈ شو میں اپنے خاص اچھے کردار یا ڈرامے کے لیے نامزد ہوں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے یہ مت کہا کریں کہ باقی سب ایوارڈ شوز میں شرکت کر رہے ہیں اور اس کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں، آپ کیوں نہیں جا رہیں؟

رابعہ نورین نے کہا کہ آپ خود سوچیں، یہ سب میں آپ کو کیسے بتا سکتی ہوں؟ تاہم، میں بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ یہ شوبزنس ہے، جو دیکھانے کے لیے کچھ اور، اور پسِ پردہ کچھ اور، میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اتنا کہوں گی کہ جس طرح اداکاروں کی ادائیگیوں کے معاملات سامنے آ رہے ہیں اسی طرح یہ بھی آئیں گے، انتظار کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید