• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا برسلز میں آن لائن اجلاس

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا تنظیمی امور کے حوالے سے ایک اہم آن لائن اجلاس برسلز میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت جاوید عظیمی نے حاصل کی۔

سیکریٹری جنرل مہوش ظفر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ صدر شاہد چوہان نے تنظیم کے حوالے سے ذمہ داران کے کردار کو سراہا اور آئی اے پی جے کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ تنظیم کی ترویج و ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔

چیف آرگنائزر وسیم بٹ نے تنظیم کے ماہانہ اجلاس کو باقاعدگی کے ساتھ بلانے پر زور دیا۔ وائس چئیرمین صغیر رامے کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کو ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے شعبے سے منسلک ہونا چاہیے۔

اجلاس میں اوورسیز صحافیوں کیلئے مختلف پروگرامز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طے کیا گیا کہ صحافیوں کی بہتر رہنمائی اور تعلیم و تربیت کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے اہم شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں ادبی کمیٹی کو فعال بنانے اور ادبی نشستیں منعقد کروانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کی ذمہ داری چئیر پرسن حمیرا گل تشنہ نے قبول کی۔ اجلاس کے آخر میں آئی اے پی جے کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری مطیع اللہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جو کہ کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

صدر شاہد چوہان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایگزیکٹو باڈی کے ارکان آئندہ بھی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور تنظیم کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ جاوید عظیمی کی خوبصورت دعا کے ساتھ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

اجلاس میں آئی اے پی جے کے صدر شاہد چوہان، نائب صدور کیپٹن فرید احمد انصاری، خالد نواز چیمہ، وائس چئیرمین صغیر رامے، چیف آرگنائزر وسیم بٹ، چیئر پرسن ادبی کمیٹی حمیرا گل تشنہ، سیکریٹری جنرل مہوش خان، سیکرٹری انفارمیشن رضوان خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مطیع اللہ، فنانس سیکریٹری عرفان احمد فراز، جوائنٹ سیکریٹری جاوید عظیمی اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے بذریعہ زوم شرکت کی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید