کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نےکہاہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری انسانی بقا کے لیے نہایت اہم ہے جامعات ماحول کے تحفظ اور بین الاقوامی ماحولیاتی اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں تحقیقی سرگرمیوں سے موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی اوران کے معاشرے پر اثرات پر آگاہی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے بیوٹمز اپنی تمام تحقیقی و تعلیمی صلاحیتوں بروئے کار لائے گی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے تعاون اور تکنیکی معاونت سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی چیف نیشنل اوزون یونٹ ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نےبھی خطاب کیا۔