کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے جسٹس شہید نواز مری چوک پرٹریفک سارجنٹ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں سے بدکلامی کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور حقائق کی روشنی میں فوری رپورٹ پیش کی جائے ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا کہ پولیس فورس کا بنیادی فریضہ عوام کی خدمت اور تحفظ ہے اس لیے کسی بھی اہلکار کی جانب سے عوام یا میڈیا کے ساتھ بدسلوکی ناقابلِ قبول ہے جس کسی نے بھی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔