• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں الخدمت اسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تین سو مریضوں کا مفت علاج کیا گیا تمام مریضوں کو لیب ٹیسٹ میں 50 فیصد خصوصی رعایت دی گئی جبکہ شوگر ، بلڈپریشر ، الٹراساؤنڈ کی سہولت مفت دی گئی کیمپ صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر محمد امین ، ڈاکٹر حنا ، ڈاکٹر ردا ، ڈاکٹر فوزیہ ، ڈاکٹر طارق مری نے حصہ لیااسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ابراہیم نے اسپتال کے تمام عملے اور ڈاکٹروں کا شکریہ اداکیا ۔
کوئٹہ سے مزید