کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہاہے کہ اساتذہ قوم کی فکری، علمی اور اخلاقی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں ایک استاد نہ صرف علم فراہم کرتا ہے بلکہ کردار سازی، رہنمائی اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھتا ہےان خیالات کااظہارانہوں نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ معماران قوم کی محنت، قربانی اور اخلاص سے ہی معاشرے میں شعور، ترقی اور امن کو فروغ ملتا ہے قبل ازیں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ایک استاد محض علم کا ذریعہ نہیں بلکہ تبدیلی کا نمائندہ ہے جو طلبہ میں سوچنے، سمجھنے اور معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے استاد کا مقام کسی لفظ یا تعریف میں قید نہیں کیا جا سکتا وہ معاشرے کی روح، تہذیب کا محافظ اور نسلوں کا معمار ہے اگر ہم استاد کو اس کا صحیح مقام دے دیں تو یقیناً ہمارا معاشرہ جہالت، اخلاقی زوال اور بداعتمادی کے اندھیروں سے نکل کر ترقی، علم اور روشنی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔