• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا سری لنکا کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا سری لنکا کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف اور سری لنکا میں معاہدے کے بعد سری لنکا کو تقریباً 347 ملین ڈالر فنانسنگ تک رسائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے جاری کردہ  بیان میں بتایا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ معاشی پالیسیوں پر عملے کی سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاکہ ’ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی‘ کے تحت اصلاحاتی پروگرام کے پانچویں جائزے کو مکمل کیا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید