یونیسف نے بتایا کہ غزہ میں قلت، بچوں کو ایک ہی ماسک سے آکسیجن لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال(UNICEF) نے کہا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں میں بچوں کے انکیوبیٹرز فراہمی رک گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ غزہ جنگ کے دوران غزائی قلط میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے حاملہ خواتین نے وقت سے قبل، وزن کی کمی کا شکار بچوں کو پیدا کیا، یہاں تک کہ غزہ میں پیدا ہونے والا ہر بانچواں بچہ ان مسائل کے ساتھ دنیا میں آیا۔
پچھلے مہینے کے آغاز سے اسرائیل نے شمالی غزہ میں اسپتال بند کردیے تھےجس کی وجہ سے غزہ کے جنوبی حصے میں موجود اسپتالوں پر مریضوں کا رش بڑھ گیا تھا۔
یونیسیف کے ترجمان جیمس ایلڈر نے بتایا کہ نصر اسپتال کی راہداری میں مائیں اور بچے لیٹے ہوتے ہیں، جبکہ نولود بچوں کو ایک دوسرے کے ساتھ آکسیجن ماسک اور بستر شیئر کرنا پڑتا ہے۔