• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں مچھلی کا تیل استعمال کرنے کے فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مچھلی کا تیل مچھلی کے ٹشوز سے حاصل ہوتا ہے جس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور خاص طور پر آئیکوسا پینٹا نوئیک ایسڈ اور ڈوکوسا ہیگزا نوئیک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔

یہ مرکبات بعض آئیکوسا نوئیڈز کے بنیادی اجزاء بناتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔

مچھلی کے تیل سے صحت کے اور بھی کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں خاص طور پر سردیوں کے موسم میں یہ جلد کو خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔

جس طرح ٹھنڈی ہوا جلد کو خشک کرتی ہے اسی طرح بالوں کو بھی متاثر کرتی ہے تو مچھلی کا تیل بالوں کو مضبوط، چمکدار اور صحت مند رکھنے کے لیے بھی بہت بہترین انتخاب ہے۔

خزاں اور سردی کے موسم میں سورج کی روشنی میں کمی کی وجہ سے وٹامن ڈی کی پیداوار کم ہوجاتی ہے اور لوگ اکثر وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لیتے ہیں تو ایسی صورتحال میں مچھلی اور مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس وٹامن ڈی کے حصول کا قدرتی متبادل ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح خزاں اور سردی کے موسم میں زیادہ تر ایسی غذائیں لی جاتی ہیں جو دل کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں تو مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس سوجن کو کم کرکے دل کے مختلف افعال کو برقرار رکھنے مدد کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں، مچھلی کا تیل ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی لیے بہت سے لوگ اپنی مجموعی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے  ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید